ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حوثی باغیوں کی ریڈار تنصیبات پر امریکی میزائل حملے

حوثی باغیوں کی ریڈار تنصیبات پر امریکی میزائل حملے

Thu, 13 Oct 2016 15:54:59    S.O. News Service

صنعاء 13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی بحریہ نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی ریڈار تنصیبات پر ٹوما ہاک کروز میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔جمعرات کی صبح ان حملوں میں بحیرہء احمر کے قریب حوثی باغیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے حوثی باغیوں کی جانب سے ان میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، جن میں امریکی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ مشتبہ طور پر حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے یہ راکٹ دو امریکی جنگی بحری جہازوں کے قریب گرے تھے، جب کہ امریکا نے کہا تھا کہ ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کروز میزائلوں کے ذریعے حوثی باغیوں کے زیراستعمال تین ریڈار تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔


Share: